864084 2580571 08 sara khan father akhbar

سارہ خان کا اپنے مرحوم والد کے لیے جذباتی پیغام

ویب ڈیسک(کراچی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ سارہ خان نے اپنے مرحوم والد کے لیے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کر دیا۔

سارہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پینٹنگ کی تصویر شیئر کی ہے جس میں بچے اپنے والدین کے ساتھ کھیلتے نظر آرہے ہیں اور تصویر میں بہت خوش ہیں-

اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ اس پینٹنگ کو جنت کا پہلا لمحہ کہا جاتا ہے۔

اُنہوں نے جذباتی انداز میں والد کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ میں اُس دن کا انتظار نہیں کر سکتی کہ جب ہم انشاء اللہ دوبارہ ایک ساتھ ہوں گے۔
سارہ خان نے اپنے تمام چاہنے والوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ براہ کرم میرے والدین کو اپنی دُعاؤں میں لازمی یاد رکھیں۔