sssdddd

وزیر اعظم کی صارفین کو سستی بجلی فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروکار لانے کی ہدایت

ویب ڈیسک (اسلام آباد):وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت توانائی شعبے کا جائزہ اجلاس، اجلاس میں وفاقی وزراء عمر ایوب خان، مخدوم خسرو بختیار، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، محمد حماد اظہر، شبلی فراز، مشیران عبدالرزاق داود، ڈاکٹر عشرت حسین، معاونین خصوصی ڈاکٹر وقار مسعود، ندیم بابر تابش گوہر، وزیر خزانہ خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا اور اعلی حکام موجود۔

وزیر اعظم کو توانائی شعبہ کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی جس پر وزیر اعظم نے اطمینان کا اظہار کی،وزیر توانائی عمر ایوب خان، معاون خصوصی تابش گوہر اور سیکریٹری توانائی نے بجلی تقسیم کے نظام میں بہتری کے حوالے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم کو گردشی قرضوں کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا کابینہ کی مراعات میں اضافے کی سمری تیار

وزیر اعظم نے صارفین کو سستی بجلی فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروکار لانے کی ہدایت کی، قابل تجدید توانائی پالیسی کے حوالے سے وفاقی وزیر عمر ایوب نے بتایا کے اس پالیسی کی وجہ سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے اور سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:  بنوں، عمران خان کی رہائی اور انتخابی مینڈیٹ چوری کیخلاف پی ٹی آئی کا احتجاج

معاون خصوصی ندیم بابر نے آگاہ کیا کے حکومت نے بروقت اقدامات لیے ہیں جن سے ملک بھر کے گیس صارفین کو فائدہ حاصل ہوا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کے توانائی شعبہ ملکی معیشت کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ تمام سیکٹرز کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے پر حکومت کی بھر پور توجہ مرکوز ہے،صارفین کو سستی بجلی فراہم کرنے کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پر کام جاری ہے۔