test 2

پہلے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے373 رنز کا ہدف

ویب ڈیسک : پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے373 رنز کا ہدف دیا ہے ،

پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے پانچ وکٹوں پر180 رنز بنا کر دوسری اننگز ڈکلیئر کردی اور پاکستان کو373 رنز کا ہدف دیا ہے۔

پاکستان اور نیوزی  لینڈ کے درمیان پہلے  ٹیسٹ کا چوتھے روز کا  کھیل ختم ہوگیا ہے ، قومی ٹیم نے تین وکٹوں کے نقصان  پر اکہتر رنز بنا لیے ہیں۔ اوپنر شان مسعود اور عابد علی صفر پر آوٹ ہوئے اور حارث سہیل بھی9 رنز بنا کر پویلین  لوٹ  گئے۔

میچ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا۔ اوپنرز کے درمیان ایک سو گیارہ رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ ٹام بلنڈل محمد عباس کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

ایک سو انتالیس کے اسکور پر نسیم شاہ نے ٹام لیتھم کو آؤٹ کر دیا۔ کپتان کین ولیمسن نے اکیس اور ہینری نکولز نے گیارہ رنز بنائے۔ واٹلنگ 180  کے اسکور پر آؤٹ ہوئے تو نیوزی لینڈ نے اننگز ڈیکلیئر کردی۔

نیوزی لینڈ کے اوپنر ٹام لیتھم نے ایک سو بارہ گیندوں پر 53 رنز کی اننگز کھیلی۔ کیوی اوپنر ٹام بلنڈل نے ایک سو سات گیندوں پر 64 رنز کی اننگز کھیلی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم کے دونوں اوپنرز شان مسعود اور عابد علی صفر پر آوٹ ہوگئے جس سے نیوزی لینڈ کی پوزیشن مضبوط ہوگئی ہے۔

تین سو تہتر رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز کا آغاز مایوس کن رہا۔ بغیر کھاتے کھولے ہی پاکستان کی دو وکٹیں گر گئیں۔

دوسرے اوور میں عابد علی اور تیسرے میں شان مسعود بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔

نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں431 رنز بنائے تھے اور پاکستان نے299 رنز بنائے۔ فہیم اشرف اورمحمد رضوان نے ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر قومی ٹیم کو  فالو آن سے بچایا۔