756497 120559 updates

پاک افغان طورخم بارڈر دو ماہ بعد صرف تجارت کے لئے کھول دیا گیا

لنڈی کوتل:بارڈر حکام کے مطابق پاک افغان طورخم بارڈر دو ماہ بعد صرف تجارت کے لئے کھول دیا گیا، بارڈر کھولنے کے بعد متعدد ٹرک افغانستان میں داخل ہو گئے.

بارڈر حکام کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں اتحادی افواج افواج کے لیے سپلائی بھی بحال کردی گئی، بارڈر پیدل آمدورفت کے لیے بند رہیگا،طورخم ہفتے میں چھ دن تک 24 گھنٹے کے لیے کھلا رہیگا. ہفتے میں ایک دن پھنسے افراد کو بارڈر کراس کرنے کی اجازت دی جائے گی.

مزید پڑھیں:  عدالتی معاملات میں مداخلت قابل قبول نہیں ،چیف جسٹس
مزید پڑھیں:  محمود اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری، 27اپریل کو پیش کرنے کا حکم

ٹرانسپورٹرز نے بارڈر کھولنے پر خوشی کا اظہار کرکے حکومت کا شکریہ ادا کیا، یاد رہے طورخم بارڈر کورونا وائرس کے باعث 03 ماہ کے لئے بند کر دیا گیا تھا.