5e88242654515

ملک میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 76ہزار 398 ہوگئی، اموات کی مجموعی تعداد ایک ہزار چھ سو اکیس.

ویب رپورٹ : ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید تین ہزار نوسو اڑتیس افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 76ہزار 398 ہوگئی ہے۔

اب تک پنجاب میں ستائیس ہزارآٹھ سو پچاس ،سندھ میں 29 ہزار 647، خیبرپختونخوا میں دس ہزار چار سوپچاسی ، بلوچستان میں چار ہزار پانچ سو چودہ ، اسلام آباد میں دو ہزار 893، گلگت بلتستان میں 738 اور آزاد کشمیر میں 271افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  مردان، بونیر روڈ گملہ گٹ کے قریب لاوارث تشدد زدہ لاش برآمد
مزید پڑھیں:  ٹی 20ورلڈ کپ کی ٹرافی ایبٹ آباد پہنچ گئی

وائرس سے اب تک ستائیس ہزار ایک سو دس مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 78 افراد جاں بحق ہونے سے اموات کی مجموعی تعداد ایک ہزار چھ سو اکیس ہوگئی ہے۔