file 1540642475

بی آر ٹی افتتاح کے بعد حیلے بہانے ختم، کرپشن کی تحقیقات کرائی جائیں-ایمل ولی خان

ویب ڈ یسک(پشاور):صوبائی صدر اے این پی ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ بی آر ٹی افتتاح کے بعد حیلے بہانے ختم، کرپشن کی تحقیقات کرائی جائیں، سپریم کورٹ سے بھی درخواست کریں گے کہ حکم امتناع ختم کرکے تحقیقات کا حکم دیں، پی ٹی آئی عوام کے آنکھوں میں دھول جھونک کر نامکمل بی آر ٹی پر شادیانے بجارہے ہیں، صوبائی حکومت نے اپنے ہی وزیراعظم کو ماموں بناکر نامکمل بی آر ٹی کا افتتاح کروادیا، پی سی ون کی منظوری کے بعد 22تبدیلیاں کی گئیں، یہ نااہلی کی انتہا ہے جس کی تحقیقات کی جانی چاہیے، دو سٹیشنوں کی بعد میں منظوری دی گئی، کیوں دی گئی؟ جس سے لاگت میں دوگنا اضافہ کیا گیا،

مزید پڑھیں:  واشنگٹن، اسرائیل میں انتخابات اور قیادت کی تبدیلی پر زور بڑھنے لگا

ایمل ولی خان نے یہ بی کہا وزیرخزانہ نے اپنے حلقے میں ان دو سٹیشنوں کی منظوری دلوائی، اس منصوبے کیلئے کتنا قرضہ لیا گیا؟ کس سے لیا گیا؟ کن شرائط پر لیا گیا؟ قرضوں کی تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں،اس قرضے کیلئے سود کی شرح کیا رکھی گئی؟ واپسی کی پالیسی کیا ہے؟ اور یہ بھی کہنا تھا کہ ان تمام قرضوں ،شرائط اور پالیسیوں کی حکومت کو وضاحت دینی ہوگی، بی آر ٹی منصوبے کیلئے پشاور بیوٹیفیکیشن منصوبے کو ختم کیا گیا ، پشاور بیوٹیفیکیشن منصوبے پر کم از کم 184ملین روپے لگائے گئے تھے، بی آر ٹی اس صوبے کیلئے عبرتناک سزا ہے، قوم کو آگاہ کیا جائے کہ اربوں روپے لگانے سے قوم کو کیا فائدہ ہوگا؟

مزید پڑھیں:  امریکی سفیر کی صدر آصف زرداری اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقاتیں


یہ منصوبہ سراسر پیسوں کے حصول اور کسی کو نوازنے کیلئے شروع کیا گیا، اس منصوبے کے ذریعے پی ٹی آئی حکومت نے انتخابات کیلئے پیسہ جمع کیا، بی آر ٹی دراصل اس صوبے کیلئے معاشی تباہی ہے، کپتان ہمیشہ نامکمل منصوبوں پر تختیاں لگانے کے عادی ہیں،