SECP

وفاقی حکومت نے سعدیہ خان کو کمیشنر ایس ای سی پی تعینات کردیا

سعدیہ خان کی بطور کمیشنر ایس ای سی پی تعیناتی تین سال کیلئے کی گئی۔وفاقی حکومت کی جانب سے سعدیہ خان کی کمیشنر ایس ای سی پی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری۔ سعدیہ خان نے پاکستان انسٹیٹیوٹ کاپریٹ گورننس میں بطور صدر اور سی ای او تین سال خدمات سرانجام دیں۔ سعدیہ خان متعدد بین الاقوامی اداروں میں بھی اعلی عہدے پر فائز رہیں۔ سعدیہ خان نے کیمبرج اور ییل یونیورسٹی سے اعلی تعلیم حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  عالمی سطح پر غزہ میں دریافت اجتماعی قبروں کی تحقیقات کا مطالبہ
مزید پڑھیں:  دہشتگردی کیخلاف جنگ مشترکہ لائحہ عمل کے تحت لڑینگے، بیرسٹر ڈاکٹرسیف

سعدیہ خان نے "کارپوریٹ گورننس لینڈ سکیپ آف پاکستان” کے عنوان سے ایک کتاب بھی مرتب کی
کتاب کو آکسفورڈ یونیورسٹی پریس نے 2017 میں شائع کیا.