WhatsApp Image 2020 03 19 at 5.17.49 PM

کرونا ایک سنجیدہ اور عالمی مسئلہ ہے- بلاول بھٹو زرداری

کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس ، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ بھی ہمراہ تھے. بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کروناوائرس سےزیادہ بزرگ بیمار ہورہےہیں،کرونا وائرس سے 2 مریض انتقال کر چکے ہیں.کرونا وائرس کو روکنے کے لیے بھرپور اقدامات کرنا ہوں گے.کرونا وائرس ایران میں پہنچنے کے بعد زیادہ نقصان ہوا.

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ: سرکاری و نجی عمارتوں کے باہر تجاوزات ہٹانے کا حکم

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ کرونا سے مقابلہ کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں،حکومت سندھ نےایران سےآنےوالوں کی فہرست مانگی ہے، افراتفری پھیلانےسےاجتناب کیاجائے.سندھ میں کروناسےنمٹنےکی بھرپورکوشش کررہےہیں،چین میں وائرس پھیلاتوسندھ حکومت نےتیاریاں شروع کردیں بلاول بھٹو.

مزید پڑھیں:  ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، مزید نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا

بلاول بھٹوزرداری کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب نےملکر کرکروناکاسامناکرنا ہے،وفاق سےدرخواست ہے کہ کٹس کےمسئلےپرصوبوں کی مددکرے.ترقی یافتہ ممالک بھی ایک وقت پربےبس ہوئے،ہم متاثرین کےگھروں تک کھانا پہنچائیں گے. ہمیں ایک ہوکرسب کوسمجھاناپڑےگا .