Imran mafia’ can’t hide wrongdoings through tweets Marriyum

مسلم لیگ ن کیخلاف کرپشن کابیانیہ جھوٹ ثابت ہوچکا ہے- مریم اورنگزیب

ڈیسک رپورٹ: ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کاحکومتی وزراءکی شہبازشریف کیخلاف پریس کانفرنس پرردعمل، ان کا کہنا تھا کہ الزامات کے پہاڑ سے نکلا49لاکھ کےالزام کامراہوابدبودارچوہا،شہبازشریف سالانہ 8کروڑانکم ٹیکس دیتے ہیں ،بطوروزیراعلیٰ کروڑوں روپےکااستحقاق چھوڑنےوالےشہبازشریف پر49لاکھ کاالزام؟ کوئی شرم کوئی حیا؟منصوبوں میں اربوں کی بچت کرنیوالےشہبازشریف پر49لاکھ کاالزام احتساب کےجنازےکی فاتحہ ہے.

مزید پڑھیں:  سوات، صوبہ بھر میں 50 فیصد سے زیادہ لوگ خوراک کی کمی کا شکار

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ احتساب کے ٹھیکداروں کو چار چیلنج دیےتھے، جن کا اب تک جواب نہیں آیا،عوام تووہ سننااوردیکھناچاہتےتھے؟ناکام ٹولےکاشریف خاندان اورمسلم لیگ ن کیخلاف کرپشن کابیانیہ جھوٹ ثابت ہوچکا،حکومت عوام کی خدمت کے امتحان میں فیل ہوچکی ہے،ناکام شکلیں الزامات کے سرکس سے عوام کو دھوکا نہیں دے سکتیں.

مزید پڑھیں:  ورکرز ویلفیئر بورڈ کی کمرشل اراضی کی نشاندہی کی جائے،فضل شکور خان