unnamed 5

کووڈ-19 کے لئے تمام صوبوں کو سامان کی پانچویں کھیپ کی ترسیل مکمل

اسلام آباد: ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق آج پنجاب کو بھی پانچویں کھیپ ارسال کر دی گئی،پنجاب کو 3 ہزار 969 این۔95، 4 ہزار 410 ڈی۔95، اور 68 ہزار 40 کے این 95 ماسک جاری ہوئے ،پنجاب کو 93 ہزار 833 حفاظتی سوٹ ارسال کیے گئے،ایک لاکھ 57 ہزار 500 میڈیکل فیس ماسک بھی پنجاب کے ہسپتالوں کو ارسال،پنجاب کو 86 ہزار 625 جوڑے سرجیکل دستانے دیئے گئے، 12ہزار 600 فیس شیلڈ، 6ہزار 300 سرجیکل گاؤنز اور5ہزار 986 کیپ بھی دی گئ،23ہزار 751 شوز کور، 8ہزار 820 حفاظتی عینکیں، اور 8ہزار 825 سنیٹائزر بھی پنجاب کے سامان میں شامل.

مزید پڑھیں:  بگ باس او ٹی ٹی 3 کا پریمیئر جون میں ریلیز ہوگا
مزید پڑھیں:  نجی یونیورسٹیوں سمیت تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل کے استعمال پر پابندی

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق سندھ،کے پی، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو پانچویں کھیپ پہلے ہی بھیجوا دی گئی ہے،عید سے پہلے تمام صوبوں کو سامان کی چھٹی کھیپ سامان جاری کر دی جائے گا.