CM MEETING 1 scaled 2

وزیر اعلی محمود خان کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس کا انعقاد

پشاور: وزیر اعلی محمود خان کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ، صوبے میں  ہاوسنگ اور تعمیرات کے شعبوں کو ذیادہ سے ذیادہ سہولیات اور مراعات دینے سے متعلق امور پر غور، کابینہ ممبران  تیمور سلیم جھگڑا، سلطان خان،  امجد علی خان، کامران بنگش اور متعلقہ سیکریٹریز نےشرکت کی، ہاوسنگ کے شعبے میں نجی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے ہر ممکن مراعات دینے کا فیصلہ کیا،

تعمیرات اور ہاونگ کے شعبوں کو حال ہی میں دیے گئے ٹیکسوں میں چھوٹ کو قانونی حیثیت دینے پر غور کرینگے، ہاوسنگ سکیموں کے لئے  زمین کی خریداری اور نقشوں کی منظوری سمیت تمام مراحل کو آسان بنانے کے لئے متعلقہ رولز  میں ترامیم کا فیصلہ، ہاوسنگ کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لئے بینکوں سے قرضوں کی فراہمی کے امکانات کا بھی جائزہ لیا،

مزید پڑھیں:  لکی مروت، سنیچنگ سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ملزم ساتھی سمیت گرفتار

ہاوسنگ کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں اور صارفین کے تمام حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ضروری اقدامات کا فیصلہ کیا، صوبے میں ہاوسنگ کے شعبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شب کے امکانات پر بھی غور کیا گیا، وزیر اعلی محمود خان نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کےوژن کے مطابق صوبے میں تعمیرات اور ہاوسنگ کے شعبوں کو ہر ممکن سہولیات اور مراعات دیے جائیں گے،

صوبے میں ان شعبوں کو نجی سرمایہ کاری کے لئے پر کشش بنایا جائے گا، تمام متعلقہ محکمے مل بیٹھ کر اس حوالے سے ایک قابل عمل پلان ترتیب دیں، اس سلسلے میں نجی شعبے کے سرمایہ کاروں سے بھی مشاورت کی جائے، ہاوسنگ کے شعبے میں نجی سرمایہ کاری کو راعب کرنے کے لئے پیچدہ مراحل کو آسان بنایا جائے،

مزید پڑھیں:  بارشوں کا نیا سپیل، خیبر پختونخوا میں سیلاب کے خطرات۔ الرٹ جاری

متعلقہ قوانین میں ضروری ترامیم منظوری کے لئے کابینہ کے اگلے اجلاس میں پیش کئے جائیں، اگلے چند مہینوں کے اندر صوبے میں ہاوسنگ کے بڑے منصوبوں پر ٹھوس پیشرفت کو یقینی بنایا جائے، خیبر پختونخوا میں ہاوسنگ اور تعمیرات کے شعبوں میں نجی سرمایہ کاری کے بہت اچھے مواقع ہیں،

ان شعبوں کو فروغ دے کر صوبے میں روزگار کے ذیادہ سے ذیادہ مواقع پیدا کئے جاسکتے ہیں۔