coridor 2

اقتصادی راہداری کے تحت توانائی کے منصوبوں سے 10 ہزار میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہو گی

اسلام آباد ۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت توانائی کے مختلف منصوبوں سے 10 ہزار 70 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہو گی۔

پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق سی پیک کے تحت توانائی کے شعبہ میں مجموعی طور پر 17 ارب 70 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  صحت کے شعبے میں تحقیق، تین روزہ عالمی ریسرچ کانفرنس کا انعقاد

اس سلسلہ میں خیبر پختونخوا میں سکھی کناری پن بجلی منصوبے سے 870 میگاواٹ، تھر کول بلاک ون سے 1320 میگاواٹ، کروڑ ہائیڈرو پاور سٹیشن سے 720 میگاواٹ او تھر مائن مائوتھ اوریکل پاور پلانٹ سے 1320 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔

مزید پڑھیں:  اقوام عالم کا مقابلہ کرنے کیلئے تعلیمی میدان میں جدت لانا ہوگی، مینا خان