presidiednt

سمارٹ لاک ڈائون پالیسی کے مثبت نتائج برآمدہوئے ہیں، صدرڈاکٹرعارف علوی

ویب ڈیسک (اسلام آباد):  صدرڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ حکومت کی سمارٹ لاک ڈائون پالیسی اور کوروناوائرس کی وباء کے دوران لوگوں کی جانب سے نظم وضبط کی پابندی سے ملک میں مثبت نتائج برآمدہوئے ہیں۔

سکردومیں بلتستان یونیورسٹی کے جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قومی سطح پرقواعدوضوابط پرمکمل عملدرآمدکے نتیجے میں وباء پرقابوپانے میں بڑی حدتک کامیابی ملی ہے۔
انہوں نے کہاکہ دوسرے ممالک بھی اس سلسلے میں حکومت پاکستان کے تجربات سے فائدہ اٹھانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
صدرنے کہاکہ درپیش مشکل حالات کے باوجوداقتصادی صورتحال میں بہتری آرہی ہے اور حکومت کی موثرپالیسیوں کی بدولت گزشتہ برسوں کے مقابلے میں تجارتی حجم میں کئی گنااضافے سمیت سٹاک ایکسچینج نے چالیس ہزارپوائنٹس کی حدعبورکی۔
ڈاکٹرعارف علوی نے کہاکہ لاک ڈائون کے دوران متاثرہ ہونے والے تقریباً ایک کروڑ انہترلاکھ خاندانوں میں دوسوارب روپے سے زائدامدادی رقم تقسیم کی گئی۔
صدرنے اس موقع پرگریجویشن کرنے والے طلبائ، ان کے والدین اوراساتذہ کومبارکباد دی انہوں نے طلباء کوسرٹیفکیٹس اورگولڈمیڈلزبھی دیئے۔

مزید پڑھیں:  حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں صحت کارڈ کاؤنٹر پر عملہ غائب،انکوائری شروع