chines

غیر ملکی سفیر بھی وزیراعظم کی شجر کاری مہم کا حصہ بن گئے

ویب ڈیسک (اسلام آباد): چین, کویت, یمن اور آذربائیجان کے پاکستان میں تعینات سفیروں نے پودے لگا کر مہم شروع کی ، اس مو قعہ پر غیر ملکی سفیروں کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی گرین پاکستان مہم کا حصہ بننے پر خوشی ہے, امید ہے کلین گرین پاکستان کی مہم کامیاب ہو گی, چینی سفیر ڈپلومیٹک انکلیو میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا حصے بنے ، غیر ملکی سفیروں کا ٹائیگر فورس کی کو بھی زبردست خراج تحسین پیش کیا ، ٹائیگر فورس ڈے کے موقع پر نواجوان رضا کاروں کو سلیوٹ پیش کرتے ہیں, ٹائیگر فورس نے کورونا وباء کے دوران مشکل وقت میں بہترین کام کیا ہے, فرنٹ لائن ہیروز ڈاکٹرز, نرسز اور میڈیکل اسٹاف کی خدمات کو بھی یاد رکھا جائیگا, پاکستان کا شجر کاری مہم کا حصہ بننے پر غیر ملکی سفارتکاروں سے اظہار تشکر ،

مزید پڑھیں:  پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ
مزید پڑھیں:  بابر اور رضوان پی ایس ایل 9 کے ٹاپ سکورر بن گئے

اس موقعہ پرعثمان ڈار نے قومی مہم کا حصہ بننے پر سفارتکاروں کا خصوصی شکریہ ادا کیا ، برادر ممالک کے سفیروں نے مثالی محبت کا ثبوت دیا ہے, حکومت پاکستان آپ کے تعاون پر بے حد شکرگزار ہے ۔