2248657 zartajgulx 1592896159

وزیراعظم عمران خان کی سرسبز پاکستان مہم میں ہر طبقہء فکر کے لوگ بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، زرتاج گل

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی سرسبز پاکستان مہم میں ہر طبقہء فکر کے لوگ بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ٹویٹر پر جاری بیان میں زرتاج گل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی سرسبز پاکستان مہم میں ہر طبقہء فکر کے لوگ بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور معروف مبلغِ اسلام پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی نے بھی اساتذہ اور طلباء کے ہمراہ پودے لگائے اس طرح وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے میاں فرخ حبیب نے ٹائیگر فورس پلانٹیشن ڈے کی مرکزی تقریب میں شرکت کی اور ٹائیگر فورس کے جوانوں کے ہمراہ پودے لگائے۔

مزید پڑھیں:  عالمی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار