5d97fd21893cc 1

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت تعمیرات،حکومتی مراعاتی پیکیج ہاؤسنگ منصوبوں کی تعمیر کے حوالے سے اہم اجلاس

ویب ڈیسک(اسلام آباد): وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت تعمیرات کے شعبے میں حکومتی مراعاتی پیکیج کے نتیجے میں شروع ہونے والی سرگرمیوں اور مختلف ہاؤسنگ منصوبوں کی تعمیر کے حوالے سے جائزہ اجلاس

اجلاس میں وزیر حماد اظہر، وزیرِ بحری امور سید علی حیدر زیدی، وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد، معاون خصوصی لیفٹنٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ، چئیرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی لیفٹنٹ جنرل (ر)انور علی حیدرموجود تھے۔ کاروباری برادری کی نمائندگی معروف کاروباری شخصیت عارف حبیب کررہے تھے.

مزید پڑھیں:  بشری بی بی کا طبی معائنہ، شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹرز کو اجازت دی جائے، عمر ایوب

اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومتی پالیسیوں کی بدولت معاشی اعشاریوں میں بہتری آئی ہے۔

کورونا کی وجہ سے نہ صرف علاقائی بلکہ دنیا بھر کی معیشت متاثر ہوئی لیکن حکومت کی بہترحکمت عملی کی بدولت جہاں کورونا کے نقصانات کو ہر ممکنہ حد تک روکا گیا وہاں کورونا میں کمی آنے کے بعد ملک میں معاشی سرگرمیاں زور پکڑ رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  گریڈ 21کے درجنوں افسروں کوترقی دینے کی تیاریاں

اس حوالے سے عارف حبیب نے فرٹیلائزرز، اسٹیل کے شعبے، رئیل اسٹیٹ و دیگر شعبہ جات میں جولائی کے مہینے میں سامنے آنے والی بہتری کے بارے میں وزیرِ اعظم کو بریف کیا۔