teachers

خیبر پختونخوا کے متعدد نان بی ایس کالجز میں ویزٹینگ فیکلٹی کی تقرری کا انکشاف

ویب ڈیسک (پشاور): خیبر پختونخوا کے متعدد نان بی ایس کالجز میں ویزٹینگ فیکلٹی کی تقرری کا انکشاف ہوا، ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن نے غیر قانونی تقرریوں کا نوٹس لے لیا، محکمہ اعلی تعلیم کا جائنٹ منجمنٹ کونسل کے کوآرڈی نیٹر اور پرنسپلز کے نام خط، خط کے مطابق بعض سرکاری کالجزمیں تاحال بی ایس 4 سالہ پروگرام شروع نہیں کیا گیا، کالجز میں ایف اے، ایف ایس سی کلاسز کیلئے ویزٹنگ فیکلٹی کی تعیناتی بلا جواز ہے، ویزیٹنگ فیکلٹی صرف بی ایس کالجز میں بی ایس سٹوڈنٹ کو پڑھانے کے لئے ہائیر کئے جائے، معاملہ جوائنٹ مینجمنٹ کونسل کے اجلاس میں بھی زیر بحث لایا گیا، ویزیٹنگ فیکلٹی کی تقرری میرٹ پر صرف بی ایس کالجز میں کیا جائے ، تعیناتیوں میں ذاتی پسند نا پسند کو مد نظر نہیں رکھا جائے۔

مزید پڑھیں:  استور سے گلگت آنے والی گاڑی کو حادثہ ،خاتون جاں بحق ،دو افراد زخمی