5ed38e187b510

کورونا کیسز میں اضافہ: این سی او سی کا کئی شعبے دوبارہ بند کرنے کا عندیہ

ویب ڈیسک: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں ایک اہم اجلاس کے دوران حکام نے کہا کہ اگر احتیاطی تدابیر کی عمل درآمد نہ ہوا تو دوبارہ سخت اقدامات کرنا پڑیں گے۔ اجلاس میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور ہلاکتوں میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار بھی کیا گیا۔

اجلاس میں تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز بھی شریک تھے جس میں این سی او سی ذمہ داران نے بتایا کہ وہ کورونا کی صورتحال کا جائزہ لےرہے ہیں اور اگر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اسی طرح جاری رہی تو کئی شعبے دوبارہ بند کیے جاسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  آڈیٹر جنرل رپورٹ، سمارٹ کارڈز بارے نیا پینڈورا باکس گھل گیا

اجلاس میں نوٹ کیا گیا کہ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں اور اموات کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جس کے تناظر میں تمام چیف سیکرٹریز کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کردی گئی ہے۔

این سی او سی حکام کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے متعلق ہائی رسک سیکٹرز یعنی ٹرانسپورٹ، مارکیٹس، شادی ہالز، ریسٹورانٹس اورعوامی اجتماعات پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے جبکہ ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلے کو یقینی بنانا بھی بہت ضروری ہے۔

مزید پڑھیں:  سیکورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن ،3دہشت گرد ہلاک

اجلاس میں مقامی انتظامیہ پر زور دیا گیا کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی میں کوئی تاخیر نہ کی جائے، تمام صوبے ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر سخت ایکشن لے کر بھاری جرمانے عائد کریں جبکہ ٹرانسپورٹ، مارکیٹوں، شادی ہالز، ریسٹورانٹس اور عوامی کی مانیٹرنگ سخت کی جائے۔