6 19 1

ووٹ کو پاؤں تلے روندنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔مریم نواز

ویب ڈسک (کوئٹہ): مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کی حاکمیت کا سورج طلوع ہونےکو ہے، سلیکٹڈ اورسلیکٹرز کو استعفیٰ دینا ہوگا , ووٹ کو پاؤں تلے روندنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے ۔

بلوچستان میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر مسلم لیگ (ن)مریم نواز نے کہا کہ آج افسوسناک واقعہ پیش آیا، فرانس میں ایک بلڈنگ پر توہین آمیز خاکے لٹکائے گئے ۔ گستاخانہ خاکوں سے ہمارے دل دکھے، مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں فورسز کی کارروائی،6دہشت گرد ہلاک

انہوں نے کہا کہ جس کا ذکر اللہ نے بلند کردیا، اس کی حرمت میں قیامت تک کوئی کمی نہیں آئے گی۔ مریم نواز نے کہا کہ بلوچستان اور دیگر صوبوں کے بچے مجھے برابر عزیز ہیں، بلوچستان کے طلباء کو تعلیمی اداروں میں ملنے والی سکالرشپ سے محروم کر دیا گیا جس کے خلاف بچے 12 دن سے سڑکوں پر تھے مگر کسی کو رحم نہیں آیا،پیغام دینا چاہتی ہوں کہ مجھےپنجاب سے زیادہ بلوچ عوام سے محبت ہے۔

مزید پڑھیں:  مردان، مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کا پاک فوج سے اظہار یکجہتی کا اعلان