download 3 43

قبائلی عوام کے پرزور مطالبے پر اے ڈی آر سسٹم کو بہت جلد قانونی شکل دی جائے گی۔صوبائی وزیر انور زیب

ویب ڈیسک(جمرود)تحصیل جرگہ ہال میں صوبائی وزیر زکوا و عشر انورزیب نے 3 کروڑ 68 لاکھ روپے کے چیکس تقسیم کئے۔محکمہزکوة میں شفافیت برقرار رکھی جائے گی۔ جمرود زکوا کی رقم کے تقسیم طریقہ کار کو مزید آسان بنائینگے۔
جہیز کی رقم کو 30 ہزار سے ایک لاکھ کرنے کی تجویز وزیراعلی کے سامنے پیش کرینگے اور قبائلی عوام کے پرزور مطالبے پر اے ڈی آر سسٹم کو بہت جلد قانونی شکل دی جائے گی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اے ڈی آر سسٹم سے قبائلی علاقوں میں مسائل جرگے کے زریعے حل کردیئے جا ئیںگے۔ اے ڈی آر کے بل کو بہت جلد اسمبلی میں پیش اور پاس کرینگے۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی میں کھلی کچہری، سرکاری محکموں کیخلاف شکایات کے ڈھیر