EnLffCzW8AIM5q

پاکستانی عوام اورحکومت افغانستان میں امن چاہتے ہیں-وزیراعظم عمران خان

ویب ڈیسک: افغان صدر اشرف غنی اور وزیراعظم عمران خان کی مشترکہ پریس کانفرنس

وزیراعظم عمران خان نے پریس بریفنگ میں اظھار خیال کرتے ہوے کہا کہ دورہ کابل کے لیے آپ کی دعوت کامشکور ہوں، پاکستان اور افغانستان کے درمیان اچھے تعلقات ہیں،60کی دہائی میں کابل سیاحت کےلیے بہترین مانا جاتا تھا.

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ تعلقات کی مزید بہتری کا خواہاں ہے،ہمیشہ سے یہی موقف رہا ہے کہ طاقت سے کوئی بھی مسئلہ حل نہیں ہوتا،بدقسمتی سے افغانستان میں تشدد کےواقعات میں اضافہ ہوا ہے،پاکستان نے افغانستان میں قیام امن کے لیے معاونت فراہم کی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے قبائلی علاقے متاثر ہوئے.

مزید پڑھیں:  سیکورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن ،3دہشت گرد ہلاک

وزیراعظم نے کہا کہ کابل اور اسلام آبادکے درمیان مسلسل رابطے رہنے چاہییں،پاکستانی عوام اورحکومت افغانستان میں امن چاہتے ہیں،افغانستان میں امن ہمارے اپنے مفاد میں ہے.

افغان صدر اشرف غنی نے پریس بریفنگ میں اظھار خیال کرتے ہوے کہا کہ افغانستان آنے پر وزیراعظم عمران خان کا مشکور ہوں،پاکستان اور افغانستان کے درمیان اچھے تعلقات ہیں،پاکستان اور افغانستان کےدرمیان تعلقات کی نوعیت سے سب آگاہ ہے.

مزید پڑھیں:  عدالت نےعمران خان اوربشریٰ بی بی کوبیان بازی سےروک دیا

صدر اشرف غنی نے کہا کہ رسولﷺ کی ناموس تمام مسلمانوں کی عزت سے جڑی ہے،آزادی اظہاررائے کے حوالے سے منفی اور فمثبت ریوں میں تفریق ضروری ہے،زادی اظہاررائے کے حوالے سے منفی اور مثبت ریوں میں تفریق ضروری ہے.