445046 454437036 1

رمشا قتل کیس :عدالت نے ملزم ,شعبان کی اپیل خارج ,سزائے موت کا فیصلہ برقرار

ویب ڈیسک (اسلام آباد )سپریم کورٹ میں رمشا قتل کیس کے ملزمان کی سزائے موت کیخلاف اپیلوں پر سماعت عدالت نے ملزم شعبان کی اپیل خارج کردی، سزائے موت کا فیصلہ برقرار ،شریک ملزم قیصر کی سزائے موت کم عمری کے باعث عمر قید میں تبدیل کر نے کا فیصلہ ۔ملزمان نے 2003 میں مرید کے میں رمشا نامی ساڑھے تین سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا تھا ،جسٹس قاضی امین کا کہنا تھا کہ ملزمان کے اپنے گواہوں کے بیانات بھی انکے خلاف جاتے ہیں، جس کی کم سن بیٹی زیادتی کے بعد قتل ہو وہ کیوں کسی پر جھوٹا الزام لگائے گا، انہوں نے کہا کہ ملزمان کو چھوڑنے کیلئے شکوک و شبہات تلاش نہیں کرسکتے، امینگواہ بھی انسان ہوتے ہیں ان سے فرشتوں جیسی باتوں کی توقع نہ کی جائے، وکیل ملزمان نے اس حوالے سے بتایا کہ پولیس کہتی ہے لاش والی بوری گلی میں پھینکی تو لوگ جمع ہوگئے، جو لوگ جمع ہوئے ان میں سے کسی نے گواہی نہیں دی، اس حوالے سے جسٹس قاضی امین نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں گواہی دینے جاتا ہی کون ہے؟ میں تو خود بھی کسی کیس میں گواہ نہ بنوں، سنگین جرم کرنے والوں کو تکنیکی وجوہات پر نہیں چھوڑ سکتا، کیا ہمارے معاشرے میں بچوں کیساتھ ایسے جرائم نہیں ہوتے؟ ٹرائل کورٹ نے ملزمان کو سزائے موت دی تھی جسے ہائی کورٹ نے برقرار رکھا تھا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور آئی ایم ایف کااتفاق نہ ہوسکا،مذاکرات میں توسیع