pak corona situation

24 گھنٹے کے دوران کورونا مزید 32 زندگیاں نگل گیا

ویب ڈیسک (اسلام آباد): کورونا کی دوسری لہر کا قہر جاری ہے ملک میں کورونا کے مزید ایک ہزار 877 کیس سامنے آئے ہیں جب کہ اس موذی وائرس نے مزید 32 افراد کی جان لے لی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 35 ہزار 524 کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔ اس طرح ملک میں اب تک کورونا کے 71 لاکھ 22 ہزار 538 ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

کورونا کا شکار
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے مزید ایک ہزار 877 کیس سامنے آئے ہیں، اس طرح ملک میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 4 ہزار 293 ہوگئی۔

مریضوں کی تعداد
رپورٹ کے مطابق صوبہ سندھ میں اب تک سب سے زیادہ افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، جہاں مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 26 ہزار 338 ہے۔ پنجاب میں ایک لاکھ 45 ہزار 508، خیبر پختونخوا میں 61 ہزار 424، بلوچستان میں 18 ہزار 412 ، اسلام آباد میں 39 ہزار 242، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 880 جب کہ آزاد کشمیر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 8 ہزار 489 ہے۔

مزید پڑھیں:  عالمی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار

اموات
این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کورونا نے مزید 32 افراد کی جان لے لی ہے۔ اس طرح اس وائرس کے ہاتھوں مصدقہ ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار 676 ہوگئی ہے۔

پنجاب میں سب سے زیادہ ہلاکت خیزی
پنجاب میں صرف ایک لاکھ 45 ہزار 508 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے لیکن ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ جانی نقصان پنجاب میں ہی ہوا ہے۔ ملک کے سب سے بڑے صوبے میں اس وائرس سے 4 ہزار 272 افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔ سندھ میں 3 ہزار 699، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 740 ، بلوچستان میں 188، اسلام آباد میں 441 ، گلگت بلتستان میں 101 جب کہ آزاد کشمیر میں اس وائرس نے 235 افراد کی جان لے لی ہے۔

مزید پڑھیں:  لیڈی پولیس اہلکار سپر ہیومن ہیں، ان کی تعداد بڑھانا چاہتے ہیں، مریم نواز

فعال کیسز
این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 35 ہزار 246 ہے۔ جو اپنے گھروں اور اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، فعال مریضوں میں سے 2 ہزار 286 کی حالت تشویشناک ہے۔

صحتیاب افراد
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 402 افراد نے کورونا کو شکست دے دی ہے، اس طرح ملک میں کورونا سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 4 لاکھ 58 ہزار 371 ہوگئی ہے۔