WhatsApp Image 2020 01 20 at 11.03.39 AM

سانحہ باچا خان یونیورسٹی کےشہداء کی پانچویں برسی آج منائی جا رہی ہے

ویب ڈیسک(چارسدہ): شہدائے باچا خان یونیورسٹی کی پانچویں برسی پر پولیس کے دستے نے یادگارشہداء پر سلامی پیش کیتقریب میں وائس چانسلر ڈاکٹر بشیراحمد بھی موجود تھے۔

20 جنوری 2016 کو دہشت گردوں نے باچا خان یونیورسٹی پر حملہ کیا تھا، دہشت گردوں کے حملے میں 14 طلباء سمیت 18 افراد شہید ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:  لکی سیمنٹ فیکٹری پر نامعلوم دہشتگردوں کا حملہ، سیکورٹی گارڈ جاں بحق

برسی کے موقع پر وی سی بشیر احمد نے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا انکا کہنا تھا کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
یونیورسٹی انتظامیہ کی کوششوں سے ادارے میں خوف کی فضاء ختم ہوئی۔

مزید پڑھیں:  تمام انتظامات بے سود، ڈی آئی خان، بنوں اور مالاکنڈ میں میٹرک کے پیپرز لیک