66666666

یوم یکجہتی کشمیر، عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا

ویب ڈیسک(اسلام آباد)‏وفاقی حکومت کا یوم یکجہتی کشمیر پر 5 فروری کو عام تعطیل کااعلان کر دیا 5فروری کو عام تعطیل کاوزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی ملک بھر میں 5 فروری کو بھر پور طریقے سے یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا۔ اس روز ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی اور تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔

مزید پڑھیں:  2050تک خیبر پختونخوا کی آبادی 78ملین تک بڑھ جانے کا امکان

ہر سال کی طرح ملک بھر میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے صبح 10 بجے ایک منٹ کے لئے خاموشی اختیار کی جائے گی، آزاد کشمیر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی۔ اس کے علاوہ تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیوں، مذاکروں اور کانفرنسس کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مسئلہ کشمیر کی اہمیت اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی غرض و غایت اور بھارتی قابض فوج کے نہتے عوام پر ظلم و ستم پر روشنی ڈالی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کردی