ایران اپنی ایٹمی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لئے تیار

ویب ڈیسک: ایران نے کہا ہے کہ وہ اپنی ایٹمی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لئے تیار ہے، اگر دیگر فریقین بھی ایسا کریں۔ تہران میں اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر حسن روحانی نے علاقائی اور بین الاقوامی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ مختلف مسائل پر بات چیت کریں اور کہا کہ دنیا کے لئے ایران کے ساتھ معاہدہ طے کرنے میں مذاکرات ایک سیاسی راستہ ہوگا۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں مزید 39 فلسطینی اسرائیلی بربریت کی بھینٹ چڑھ گئے

ایران کے خلاف سابق امریکی صدر کی زیادہ سے زیادہ دباﺅ ڈالنے کی مہم کی ناکامی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف معاشی جنگ کا دور ختم ہوگیا ہے اور اب کسی جنگ اور دباﺅ کا عنصر موجود نہیں، ادھر ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے نے کہاہے کہ ایران ایٹم بم بنانے کے لئے یورینیم پیدا کررہا ہے ۔

مزید پڑھیں:  جنوبی افریقہ کا عالمی عدالت سے رفع آپریشن روکنے، اسرائیلی انخلاء کا مطالبہ