گلگت بلتستان،کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

ویب ڈیسک (پشاور)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  سی ٹی ڈی پولیس اختیارات کا غلط استعمال کررہی ہے، انسداد دہشتگردی عدالت

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کی بھی پیش گوئی کی ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی اور صوبائی حکومت کرغزستان میں پاکستانی طلباء کیساتھ کھڑی ہے