باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کے لئے فیس ماسک لازمی قرار

ویب ڈیسک (چارسدہ): باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کی خاطر طلباء و طالبات کو فیس ماسک پہننے کی سختی سے ہدایات، ماسک پہنے بغیر کسی بھی طا لب علم کو یونیورسٹی کے اندر، امتحانی ہا ل اور کلاس رومز میں جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کا پنجاب کے کاشت کاروں سے گندم خریداری کا آغاز

باچا خان یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد کی ہدایت کے مطابق چیف پراکٹر ڈاکٹر محمد شکیل نے اس حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کردیا ہے، تمام طلباء یونیورسٹی کا اسٹوڈنٹس کارڈ گلے میں آویزاں کرنے کے پابند ہوں گے تاکہ امن وامان کی خراب صورت حال سے بچا جا سکے، اگر کسی بھی طالب علم نے مذکورہ ہدایات کی خلاف ورزی کی تو جرمانہ سمیت رولز اینڈ ریگولیشن کے مطابق تادیبی کاروائی کی جاسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  حکومت وعدے ایفا کرے، مالاکنڈ کے عوام پر ٹیکس کا نفاذ زیادتی ہے، جنید اکبر خان