771212 8126020 sherry rehman updates

تباہی سرکاراسٹورز پربھی اشیاء ناقابل برداشت قیمتوں پر فروخت کررہی ہے،شیری رحمان

ویب ڈیسک (اسلام آباد)سینیٹر شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یوٹلیٹی اسٹورز پر بھی کھانے پینیے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا،قیمتوں کے اشاریی کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  سوات، شجرکاری مہم کے دوران 10 ہزار پودے لگائے جائیگے

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ فروری کے مہنے میں کھانے پینے کی 25 اشیا کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچیں، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی کے کے لیے یوٹیلٹی اسٹورز قائم کیے مگرتباہی سرکار ان اسٹورز پر بھی اشیاء ناقابل برداشت قیمتوں پر فروخت کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  سیکرٹری الیکشن کمیشن سید آصف حسین مستعفی