پشاور: 55سالہ شخص خودکشی کے غرض سے بجلی کے ٹاور پر چڑھ گیا

ویب ڈیسک(پشاور) پہاڑی پورہ میں 55سالہ شخص خودکشی کیلئے بجلی کے ٹرانسمیشن لائن کے ٹاور پر چڑھ گیا ۔ پولیس کے مطابق فضل یوسف نامی شخص نواز شریف اور ملک دشمن عناصر کیخلاف مقدمات درج کرنے کا مطالبہ کررہا تھا،فضل یوسف کا کہنا تھا کہ مقدمات فوری درج کریں ورنہ ٹرانسمیشن لائن پکڑ کرخودکشی کرونگا۔

مزید پڑھیں:  پشاور: جماعت اسلامی کے زیر اہتمام غزہ ملین مارچ آج ہوگا،تیاریاں مکمل

پولیس ذرائع کے مطابق فضل یوسف کو ٹاور سے اتارنے کیلئے ریسکیو 1122اور واپڈا سے مدد طلب کی،ریسکیو 1122 اہلکاروں نے کرین کی مدد سے فضل یوسف کو کھمبے سے اتار لیا ، فضل یوسف ذہنی مریض لگتا ہے، ڈاکٹرز سے چیک کرائینگے۔

مزید پڑھیں:  فیصل کریم کی نامزدگی سے سازشی ٹولہ صوبے میں سیاسی عدم استحکام چاہتا ہے