اچھااورمعیاری لباس خوبصورت شخصیت کاآئینہ دارہوتاہے،جنت مرزا

ویب ڈیسک (کراچی)نامور سوشل میڈیا سٹار و اداکارہ جنت مرزانے کہا ہے کہ اچھا اورمعیاری لباس خوبصورت شخصیت کا آئینہ دار ہوتا ہے،اپنی شخصیت کے مطابق لباس کا چنائو کرنا بھی ہنر ہے ۔

ایک انٹر ویو میں جنت مرزا نے کہا کہ مجھے تمام رنگ بہت پسند ہیں لیکن سفید او رسیاہ رنگ میری کمزوری ہے ۔ میرے فالوورز کی تعداد کروڑوں میں ہے اور ہر فین کو جواب دینا انتہائی مشکل ہے ، جب بھی آن لائن ہوتی ہوں تو کوشش ہوتی زیادہ سے زیادہ پرستاروں کو جواب دوںاورکسی کی دل آزاری نہ کروں ۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش
مزید پڑھیں:  پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش

انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی حدود کا علم ہے اس لئے کبھی اس سے آگے بڑھنے کی کوشش نہیں کی۔