Untitled 1 549

وزیر خارجہ نے نیویارک اور جنیوا میں پاکستانی مشنز کی انتھک محنت اور کارکردگی کو سراہا

ویب ڈیسک : پاکستان کو ایک اور بڑی سفارتی کامیابی حاصل ہوئی، 19 مئی کو پاکستان نے او آئی سی کی نمائندگی کرتے ہوئے، فلسطین میں اسرائیلی جارحیت اور انسانی حقوق کی پائمالیوں کے پیش نظر ہیومن رائٹس کونسل کا خصوصی اجلاس بلانے کی درخواست کی، 27 مئی کو اقوام متحدہ ہیومن رائٹس کونسل کا بیت المقدس سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔

مزید پڑھیں:  تائیوان چین کا حصہ ، اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں،صدر زرداری

پاکستان نے او آئی سی کی نمائندگی کرتے ہوئے، ہیومن رائٹس کونسل کے اس خصوصی اجلاس میں بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائے جانے اور فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی تحقیقات کیلئے آزادانہ کمیشن بنانے کی قرارداد پیش کی تھی، وزیر خارجہ نے ہیومن رائٹس کونسل کے خصوصی اجلاس سے خطاب میں اسرائیل کی جانب سے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں انسانی حقوق کی پائمالیوں کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا پرزور مطالبہ کیا، فلسطین کے حوالے سے منعقدہ ہیومن رائٹس کونسل کے خصوصی اجلاس میں، بحث کے بعد، اس قرارداد کو واضح اکثریت سے منظور کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  صوابی، جواں سال لڑکا سٹیفا نہر میں ڈوب کر جاں بحق

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی جانب سے اس قرارداد کی منظوری کا خیر مقدم، وزیر خارجہ نے نیویارک اور جنیوا میں پاکستانی مشنز کی انتھک محنت اور کارکردگی کو سراہا۔