mardan 11

عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کا ایک اور اعزاز

ویب ڈیسک (مردان) : ٹائمز ہائیر ایجوکیشن ایشیا رینکنگ میں عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کو ۱۲۴ نمبر دیا گیا ہے ، ٹائمز ہائیر ایجوکیشن ایشیا نے رینکنگ کیلیے کارکردگی کے مختلف ۱۳ اعشاریوں کا استعمال کیا ، ۲۰۲۱ رینکنگ میں ۳۰ ممالک کی ۵۵۱ یونیورسٹیز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ، درجہ بندی میں قائداعظم یونیورسٹی اسلام اباد نے ۱۰۰ویں پوزیشن حاصل کی ، عبدالولی خان یونیورسٹی ۱۲۴ ، پشاور یونیورسٹی ۱۷۱ لمس یونیورسٹی ۲۰۱ اور نسٹ ۲۵۱ نمبر پر رہی۔

مزید پڑھیں:  پشاور : آٹے کی قیمتوں میں مزید کمی ،20کلو کا تھیلا 1900روپے پر آگیا

سال کے اوائل میں ٹائمز ہائیر ایجوکیشن ایشیا نے پاکستان میں عبدالولی خان یونیورسٹِی کو پہلا نمبر دیا تھا ، عبدالولِی خان یونیورسٹی کو ۹۳ ممالک کی ۱۵۲۷ یونیورسٹیز میں ۵۱۰ ویں پوزیشن ملی ، تحقیق کی بنیاد پر عالمی درجہ بندی میں ۲۰۰ ویں نمبر پر ہے ، اور ایشیا میں ۲۴ نمبر پر اس فہرست میں ۳۲ ممالک کی ۶۲۷ یونیورسٹیز شامل ہِیں ، عبدالولی خان یونیورسٹی کو ایشیا کے پانچ ممالک اور ۹۵ یونیورسٹیز میں تیسرا نمبر ملا تھا ،عبدالولی خان یونیورسٹی کی کم وقت میں یہ کامیابی اساتذہ ، محققین کی صلاحتیوں کا ثبوت ہے ۔

مزید پڑھیں:  سائفر کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت 8مئی تک ملتوی