آٹے کی قیمتوں میں مزید کمی

پشاور : آٹے کی قیمتوں میں مزید کمی ،20کلو کا تھیلا 1900روپے پر آگیا

ویب ڈیسک: پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں مزید کمی ،20کلو سپیشل اور فائن آٹے کا تھیلا 1900روپے پر آگیا۔
گزشتہ دو سے تین ہفتوں کے دوران 20کلو آٹے کاتھیلا 11سوسے13سوروپے تک سستاہوگیا۔
پشاور میں فائنل آٹے کا 20کلو کا تھیلا 3300جبکہ مکس آٹے کا تھیلا 3100روپے تک پہنچ گیا تھا ۔
دوسری جانب خریدارنہ ہونے کے باعث فلورملزمالکان نے آٹاسڑکوں پر بیچنا شروع کر دیا۔
فلورملزمالکان آٹے سے بھر ے ٹرک سڑک کنارے کھڑے کرکے آٹافروخت کررہے ہیں۔
شہریوں نے آٹے کی قیمتوں میں کمی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مزید اقدامات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  باجوڑ، کمرے کی چھت گرنے سے خاتون بچی سمیت ملبے تلے دب گئی