2167140 imrankhan 1618471040 833 640x480 1

وزیراعظم آج لودھراں تا ملتان شاہراہ منصوبےکاسنگ بنیادرکھیں گے

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وزیر اعظم عمران خان آج (جمعہ کو) لودھراں تا ملتان شاہراہ کی اپ گریڈیشن و بحالی منصوبے کا سنگ بنیاد کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

یہ منصوبہ کراچی-لاہور-پشاور قومی شاہراہ N-5 کا ایک اہم سیکشن ہے۔

ذرائع کے مطابق 62 کلومیٹر طویل اس شاہراہ کی بہتری پر 6.886 ارب روپے لاگت کا تخمینہ ہے اور اس کو دو سال کی مدت میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی مکمل کرے گا،یہ منصوبہ جہاں مواصلات کے ضمن میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا وہاں اس شاہراہ کی بہتری سے جنوبی پنجاب میں ترقی کا نیا باب روشن ہوگا۔

مزید پڑھیں:  چترال، تین دن جاری رہنے کے بعد کالاش فیسٹیول ختم

منصوبے کی تکمیل پر لودھراں-ملتان کے درمیان ٹریفک بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہے گی، معاشی اور معاشرتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا اور روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔یہ منصوبہ اس اعتبار سے بھی خصوصی اہمیت کا حامل ہے کہ جغرافیائی اعتبار سے یہ سڑک ملک کے تقریباً مرکز میں واقع ہے اور صوبہ بلوچستان کی طرف بھی رسائی فراہم کرتی ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں نئی اسرائیلی فوجی حکومت قائم کرنے کے منصوبے کا انکشاف