Fawad Ch

دوبارہ قطعیٰ دشمن کو حاوی نہیں ہونے دیں گے، فوادحسین

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ‏اسلام آباد پولیس کے دو جوانوں بشیر شاہ اور اشتیاق رانجھا کی IJP روڈ پر فائرنگ کے واقعے میں شہادت ہوئی ہے، دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم ان شہیدوں کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

مزید پڑھیں:  وفاقی حکومت کا ضم اضلاع کیلئے ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا اعلان

فواد چوہدری نے کہاکہ گزشتہ روز 2 پولیس اہلکار اسلام آباد میں شہید ہوئے، شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ہیں ،جلد ملزموں کو پکڑ کر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  علی پرویز نے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھالیا

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کیخلاف ہماری جنگ طویل عرصہ جاری رہی ہے ہم دوبارہ قطعیٰ دشمن کو حاوی نہیں ہونے دیں گے انشاللہ