Pak Army 660x377 1

پاک فوج کا آپریشن ،2 دہشتگرد ہلاک، ایک جوان شہید

ویب ڈیسک (شمالی وزیرستان )سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

مزید پڑھیں:  حوالہ ہنڈی کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن،کروڑوں کی کرنسی برآمد

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں نائیک نزاکت خان شہید ہوگئے۔ شہید نائیک نزاکت خان کا تعلق اٹک سے تھا۔

مزید پڑھیں:  فیض آباددھرنافیصلےپرعمل کرلیاجاتاتو 9مئی کا واقعہ نہ ہوتا، چیف جسٹس

آپریشن میں ہلاک دہشتگرد شمالی وزیرستان میں ٹی ٹی پی کے سرگرم رکن تھے اور سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔