imran khan 1 8

وزیر اعظم بہترین کارکردگی پرایف بی آرکےمتعرف

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ماہِ جولائی میں ریکارڈ ریونیو اکٹھا کرنے پر میں ایف بی آر کو سراہتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ اب تک 410 ارب روپے اکٹھے کیے جا چکے ہیں جو تاریخی اعتبار سے ماہِ جولائی میں جمع کی جانے والی سب سے بڑی رقم اور اس مہینے کے ہدف سے تقریباً 22 فیصد زیادہ ہے۔

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ نے غزہ کو قحط زدہ قراردے دیا

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ یہ وصولیاں مستقل معاشی احیا و افزائش کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں کی مظہر ہیں۔

مزید پڑھیں:  راولپنڈی میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 2دہشتگرد ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک