naran road

ناران روڈ-سیاحوں کوبلاوجہ تنگ کرنے پرسکواڈ انچارج سمیت پوراعملہ معطل

ویب ڈیسک(پشاور) ناران روڈ پر سیاحوں کی گاڑیوں کی چیکنگ اور بلا وجہ تنگ کرنے پر سکواڈ انچارج سمیت پورا عملہ معطل کر دیا گیا ہے۔

مشیر وزیراعلی خیبرپختونخوا برائے محکمہ ایکسائز وٹیکسیشن خلیق الرحمن کا ناران روڈ پر سیاحوں کی گاڑیوں کی چیکنگ اور بلا وجہ تنگ کرنے پر سکواڈ انچارج سمیت پورا عملہ معطل کردیا۔ ڈی جی ایکسائز کو فوری طور پر عملے کے خلاف انکوائری کے احکامات جاری کردئیے۔

مزید پڑھیں:  پاک بحریہ کے آفیسرز، سی پی اوز، سیلرز، سویلینز کو عسکری ایوارڈز عطا

ایکسائز اینڈٹکسیشن آفیسر مسعود حق کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے،کمیٹی 7 دن کے اندر اپنی رپورٹ جمع کرے گی۔

مزید پڑھیں:  قوم کو اس بار ٹی 20ورلڈکپ کا تحفہ دیں گے،کپتان بابر اعظم

مشیر ایکسائز وٹیکسیشن خلیق الرحمن کا کہنا تھا کہ سیاح ہمارے مہمان ہیں ان سے مہمانوں جیسا سلوک کرنا ہماری روایات کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے جس علاقے سے اس طرح کی شکایات آئیں تو فوری کاروائی کی جائیگی۔