ریونیوافسران کیخلاف 480ملین کرپشن کیس میں تحقیقات شروع

ویب ڈیسک :قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے محکمہ مال کے افسروں اور تمام سرکاری ملازمین کیخلاف480ملین کرپشن کیس میں تفتیش شروع کردی ۔ نیب پشاور میں ایک شکایت موصول ہوئی تھی جس میں الزام لگایا گیا تھاکہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے موضع ٹوکڑا نمبر 1میں 480 ملین روپے کی کمرشل سرکاری جائیداد کومبینہ طور پر اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے پرائیویٹ شخص کو مستقل طور پر منتقل کیاتھا اور مبینہ جعلی انتقال جاری کیا۔مزید یہ کہ انہوں نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرکاری ریکارڈ میں بھی بوگس انٹری کی جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا۔

مزید پڑھیں:  اسلام کے مارگلہ پہاڑوں پر لگی آگ ہوا کے ساتھ شدت اختیار کر گئی