corna virus situation in pakistan

ملک میں کوروناوائرس سے مزید95افرادجاں بحق

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پاکستان میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 95 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سےجاری تازہ اعدادو شمارکےمطابق ملک میں کورونا سےہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار415 ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 ہزار 16 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 44 ہزار 427 ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  پاک چین کا سی پیک منصوبوں پر تعاون بڑھانے پر اتفاق
مزید پڑھیں:  سوات : 70سالہ شخص کی 13سالہ بچی سے شادی کی کوشش ناکام

این سی او سی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مثبت کیسز کی مجموعی شرح 6.4 فیصد رہی۔ گذشتہ 24 گھنٹے میں 62 ہزار496 ٹیسٹ کیے گئے۔