corona situation in pakistan

ملک میں کورونا وبا سے مزید 79 افراد لقمہ اجل بن گئے

ویب ڈیسک (اسلام آباد)ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کوروناوائرس کےباعث مزید 79 افرادجاں بحق ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار 114 ہو گئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 980کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کوروناکے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 75ہزار 558ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  مسجد نبوی میں زائرین کی کثیر تعداد میں حاضری کا سلسلہ جاری
مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ کا فیصلہ :سیاسی جماعتوں کو ملنے والی مخصوص نشستیں خطرے میں

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا: کورونا سے مزید 28 اموات

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 64 ہزار 53کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.21فیصد رہی۔