طالبان

خواتین کے کھیلنے پر پابندی ہوگی،طالبان

ویب ڈیسک :افغان خواتین پر مختلف کھیلوں میںشرکت کرنے پر پابندی ہوگی،برطانوی اخبار گارجین نے ایک طالبان ترجمان احمداللہ واثق کے حوالے سے بتایا ہے کہ خواتین بشمول افغان خواتین کرکٹ ٹیم کو کھیلوں میں حصہ لینے سے منع کیا جائے گا۔

طالبان کے کلچر کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین احمد اللہ واثق نے آسٹریلوی نیٹ ورک ایس بی ایس کو انٹرویو دیتے ہوئے دعوی کیا کہ خواتین کا کھیل نہ تو مناسب ہے اور نہ ہی اس کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ خواتین کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی جائے گی کیونکہ یہ ضروری نہیں ہے کہ خواتین کرکٹ کھیلیں۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت :تھانہ پیزو پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

کرکٹ میں انہیں ایسی صورت حال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جہاں خواتین کے جسمانی خدوخال کی بے پردگی ہو۔ "”یہ میڈیا کا دور ہے ، کھیلوں کی تصاویر اور ویڈیوز کو پھر لوگ دیکھتے ہیں۔ اسلام خواتین کو کرکٹ کھیلنے یا اس قسم کے کھیل کھیلنے کی اجازت نہیں دیتا جہاں وہ بے نقاب ہوں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کارکن کامران خان گمشدگی کیس:پشاور ہائیکورٹ نے جواب طلب کرلیا

ادھر آسٹریلیا کے کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ طالبان نے اپنی خواتین کرکٹرز کو کھیلنے کی اجازت نہ دی تووہ افغانستان کی مردوں کی کرکٹ ٹیم کے ساتھ اپنا اکلوتا ٹیسٹ میچ منسوخ کردیں گے۔