A great honor for Pakistan

پہلی بارپاکستانی بینک نےامریکا میں سائبرہیکرزکے خلاف مقدمہ جیت لیا

ویب ڈیسک (کراچی)پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارکسی بینک نےامریکی عدالت میں سائبرہیکرکیخلاف دائرمقدمہ جیت لیا۔

عدالت نےہیکرزکو 11سال کی سزاسناتےہوئےبینک اسلامی سمیت مختلف بینکوں سےلوٹے گئے 3 کروڑ ڈالرزواپس کرنےکاحکم دےدیا۔

2018ء میں ہونےوالی اس واردات میں زیادہ ترنارتھ کوریاسےتعلق رکھنےوالےہیکرزکےایک گروپ نےمذکورہ کینیڈین شخص کی سربراہی میں دنیابھرکےمختلف بینکوں کاڈیٹاچوری کرکےبڑے پیمانے پررقوم نکال لی تھی۔

مزید پڑھیں:  تحفظ آئین تحریک نے کسانوں کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا

بینک اسلامی بھی ان ہیکرزکیجانب سےدنیابھرمیں کیےجانےوالےسائبرحملوں کاشکارہوااوراسےتقریباً 55 لاکھ امریکی ڈالرکا مالی نقصان اٹھاناپڑاجس کےبعد بینک اسلامی نےہیکرزکی گرفتاری کےلیےامریکی حکومت سےرجوع کیاجہاں ہیکرزکوگرفتارکرلیاگیا۔

بینک اسلامی نےہیکرزکےخلاف ڈیٹاچوری اوررقوم لوٹنےسےمتعلق امریکی عدالت میں مقدمہ دائرکیااورشواہد پیش کیےجس پرامریکی عدالت نےان ہیکرز کےخلاف اوربینک اسلامی سمیت دنیابھرکےدیگر متاثرہ بینکوں کےحق میں فیصلہ سنادیا۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ کا فیصلہ :سیاسی جماعتوں کو ملنے والی مخصوص نشستیں خطرے میں

عدالت نےاپنےفیصلے میں ہیکرزکو 11 سال 6 ماہ کی سزا سنائی اور مختلف بینکوں کو 30 ملین ڈالر کی لوٹی ہوئی رقوم واپس کرنےکاحکم دیاجس کے ذریعے بینک اسلامی کو بھی اسکی دعویٰ شدہ 55 لاکھ ملین ڈالرکی رقم واپس دےدی جائےگی۔