14 people were killed in a landslide in Torgarh

تورغرمیں مٹی کا تودہ گرنےسے8خواتین سمیت14افراد جاں بحق

ویب ڈیسک (تورغر)تورغرمیں جدبا نامی قصبے کے گائوں جھٹکا میں مٹی کا تودہ گرنے سے8خواتین سمیت 14 افراد جاں بحق ہو گئے۔

مقامی لوگوں کے مطابق تودہ گرنے سے دو گھر مٹی کے ریلے میں بہہ گئے۔

تورغر میں امدادی کاروائیاں جاری

ملبے سے خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد کی نعشیں نکال لی گئیں ہیں جبکہ ملبے تلے دبے دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔ مقامی لوگ اور پولیس امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت :تھانہ پیزو پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

یہ بھی پڑھیں:مانسہرہ:کارحادثہ میں ایک ہی خاندان کے5 افراد جاں بحق

دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے تورغر میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج اور غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:  منتخب وزیر اعلیٰ اور پیراشوٹ پر آنیوالے گورنر میں زمین آسمان کا فرق ہے،بیرسٹر سیف

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ حکومت متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ہر ممکن مدد کی جائے گی۔