shaheenshah afridi

شاہین شاہ آفریدی کی فیملی بچوں کے ساتھ تصاویروائرل

ویب ڈیسک(کراچی) قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے فیملی بچوں کے ساتھ وقت گزار نے کی تصاویر شیئر کر دیں ،انہوں نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوسرے مرحلے کے آغاز سے قبل فیملی کے ساتھ وقت گزاری کی کچھ تصاویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی زینت بنائیں۔

مزید پڑھیں:  خوبرو اداکارہ یمنی زیدی اپنی خوبصورتی کی معترف

تصاویر شیئر کرتے ہوئے شاہین شاہ نے لال دل والے ایموجی کا استعمال کرتے ہوئے فیملی ٹائم لکھا۔ انہوں نے ہیش ٹیگ ‘ہوم ٹاؤن’ کا بھی استعمال کیا۔شاہین شاہ آفریدی اس وقت پاکستان میں جاری نیشنل ٹی 20 کپ میں حصہ لے رہے ہیں۔قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کا دوسرا مرحلہ 6 اکتوبر سے شروع ہوگا، دائیں ہاتھ سے بولنگ کرنے والے شاہین شاہ آفریدی آئندہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کا بھی حصہ ہیں۔

مزید پڑھیں:  خوبرو اداکارہ یمنی زیدی اپنی خوبصورتی کی معترف