سرکاری ادویات برآمد

پشاور میں گودام پر چھاپہ، پچاس لاکھ مالیت کی سرکاری ادویات برآمد

ویب ڈیسک (پشاور)پشاور کےعلاقے گلشن کالونی سے لاکھوں روپے مالیت کی سرکاری ادویات برآمد کرکے ایک شخص کوگرفتارکرلیاگیا۔

تفصیلات کےمطابق گلبہار کےعلاقےگلشن کالونی میں رات گئےایک گودام پرچھاپہ ماراگیاجہاں سےپچاس لاکھ روپےسےزائد مالیت کی سرکاری ادویات برآمدہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:صوابی میں شوہر کے ہاتھوں بیوی دو بیٹیوں سمیت قتل

اسسٹنٹ کمشنر(سٹی)ڈاکٹر احتشام الحق کی نگرانی میں چیف ڈرگ انسپکٹرذاکرشاہ، ڈرگ انسپکٹرعمران خان،ڈرگ انسپکٹر محمدساجد اورمقامی پولیس نےکارروائی میں حصہ لیا۔

مزید پڑھیں:  یوم دفاع پاکستان پر انوکھے طریقے سے سیڈ بالز شجر کاری کا اہتمام

ادویات پر خیبرپختونخواہ گورنمنٹ،سندھ گورنمنٹ، واپڈاہسپتال،سی ڈی اےہسپتال، ڈیفنس فورسز اور دیگر سرکاری ہسپتالوں کی مہریں لگی ہوئی ہیں۔ان ادویات سےسرکاری لیبل ومہریں ہٹاکردوبارہ پیک کیاجارہاتھا۔

ادویات میں کوویڈکےمریضوں کےلیےاستعمال ہونے والی دوائیں،حاملہ خواتین اورانسولین بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  راجگل متاثرین کا دھرنا 33ویں روز میں داخل، تجارتی سرگرمیاں معطل

تمام ادویات کوسرکاری تحویل میں لےلیاگیاہےموقع سے ایک فردکوگرفتارکیاگیاہےجس سےپوچھ گچھ جاری ہے۔