قومی ٹیم کے لئے گیری کرسٹن بطور ہیڈ کوچ شارٹ لسٹ

ویب ڈیسک :چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ غیر ملکی کوچ کی تلاش کا معاملہ خود دیکھ رہے ہیں، ٹیم کامستقل ہیڈ کوچ غیر ملکی ہوگا۔ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر گیری کرسٹن مستقل ہیڈ کوچ کی شارٹ لسٹ میں سرفہرست ہیں جبکہ سابق آسٹریلوی بیٹسمین سائمن کیٹچ کا نام بھی اس عہدے کیلئے زیر غور ہے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، 120 کلو چرس برآمد ہونے پر ملزمان کو عمر قید کی سزا

ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے سابق کوچ پیٹر موریس کے نام میں بھی اظہار دلچسپی ہے، ان کا پی ایس ایل فرنچائز کے ساتھ معاہدے کا بھی امکان ہے۔واضح رہے کہ قومی ٹیم کے لئے گیری کرسٹن بطورہیڈ کوچ شارٹ لسٹ ورلڈ کپ کے لئے ثقلین مشتاق کو عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے جبکہ میتھیو ہیڈن بیٹنگ کنسلٹنٹ اور ورنن فلینڈر بولنگ کنسلٹنٹ تعینات ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں نئی اسرائیلی فوجی حکومت قائم کرنے کے منصوبے کا انکشاف