محمد زادہ قتل سخاکوٹ بازار بند

سخاکوٹ بازار اور سڑک پھر بند

ویب ڈیسک: مالاکنڈ میں محمد زادہ قتل کیس کے سلسلے میں امن جرگہ کی کال پر ایک بار پھر سخاکوٹ بازار بند کرکے جی ٹی روڈ کو ٹریفک کے لئے بلاک کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستیں :حکومت کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار


مظاہرین نے محمد زادہ قتل کیس میں ملزمان کی گرفتاری پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے الزام لگایا کہ قتل کے پیچھے اصل محرکات اور سرغنہ کو چھپانے اور تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، انتظامیہ کی اصل مجرموں تک رسائی اور انکے خلاف کارروائی تک احتجاج جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈی سی مالاکنڈ عوام کی آنکھوں میں دھول نہ جھونکیں۔

مزید پڑھیں:  پاک چین کا سی پیک منصوبوں پر تعاون بڑھانے پر اتفاق