بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر

بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں گے، سپریم کورٹ

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ نے صوبائی حکومت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرائے جائیں،عدالت نے اپنے حکم میں لکھا کہ پشاور ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کے لئے تمام اقدامات کرچکا ہے جس کے بعد جماعتی بنیادوں کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف عدالت عظمیٰ نے صوبائی حکومت کی درخواست مسترد کردی۔

مزید پڑھیں:  اوور بلنگ پر 3سال کی سزا کا بل منظور

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے صوبے میں انیس دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کے پہلے مرحلے کا اعلان کر رکھا ہے پہلے مرحلے کے ان انتخابات کے سلسلے میں انیس دسمبر کو سترہ اضلاع میں پولنگ ہوگی۔

مزید پڑھیں:  ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دیدی گئی